تیس اپریل کو اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے سال عالمی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی شرح گزشتہ 15 سال کی کم ترین سطح پر آگئی تاہم چین ان چند اہم معیشتوں میں سے ایک رہا جنہوں نے ترقی کو برقرار رکھا اور امریکہ کی جگہ لے کر دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری منزل بن گیا ۔ اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کی اس رپورٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چونکہ کووڈ-۱۹ کی وبا نے عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے ،اس لئے 2020 میں عالمی سطح پر غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری 38 فیصد کی کمی کے ساتھ 846 بلین امریکی ڈالر رہ گئی ، جو 2005 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔اطلاعات کے مطابق چونکہ وبا کی وجہ سے امریکہ میں بہت سے معاشی شعبے بند ہوگئے اسلئے چین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی سب سے بڑی منزل کے طور پر امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔