چین ارجنٹائن کے ساتھ مل کر کووڈ-۱۹ ویکسین تیار کرے گا

0
چین ارجنٹائن کے ساتھ مل کر کووڈ-۱۹ ویکسین تیار کرے گا_fororder_44

ارجنٹائن میں چین کے سفارتخانے کے جاری کردہ اطلاع کے مطابق تین مئی کو ارجنٹائن میں چینی سفیرزو شیاؤ لی نے ارجنٹائن کی وزیر صحت،صدر کی مشیر ، چین میں ارجنٹائن کے سفیر اور چین کی سائنوفارم کمپنی اور ارجٹائن کی دوا ساز کمپنی کے انچارج کے ساتھ ورچوئل اجلاس کا انعقاد کیا اور نئی صورتحال کے تحت انسداد وبا کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔
چین کی سائنو فارم نے ارجنٹائن کی متعلقہ کمپنی کے ساتھ ارجنٹائن میں سائنو فارم کی کووڈ-۱۹ کے خلاف ویکسین کی تیاری کے بارے میں اتفاق کیا اور فوراً متعلقہ ٹیکنالوجی سے متعلق تفصیلات پر مذاکرات کرنے کا فیصلہ بھی کیا تاکہ ویکسین کی تیاری جلد شروع  کی جاسکے۔
ارجنٹائن کی وزیر صحت نے کہا کہ چین اور ارجنٹائن کا مل کر ویکسین  تیار کرنا بہت اہم  ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق تین مئی کو فلپائن کے صدر روڈریگو ڈِوٹرٹے  نے چین کی تیار کردہ کووڈ-۱۹ ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY