اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسدادنسلی امتیاز کی جانب سے ایشیائیوں کے خلاف نسلی امتیاز کے خاتمے کی اپیل

0

مقامی وقت کے مطابق، تیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسداد نسلی امتیاز کی 103 ویں کانفرنس میں ایشیائیوں اور ایشیائی نژاد افراد کے خلاف نسلی امتیاز بڑھنے پر ایک  بیان جاری کیا ۔کمیٹی  نےایشیائی اور ایشیائی نژاد افراد  کی توہین کرنے ، تنقید کا نشانہ بنانے اور  ان کو قربانی کے بکرے کے طور پر پیش کرنے پر دکھ کا اظہار  کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیاہے کہ ایشیائیوں کے خلاف نسل پرستانہ تشدد اور ذاتی ہراساں کرنے  کا سلسلہ جاری ہے ۔ کمیٹی نے رکن ممالک سےنسلی  امتیاز پر مبنی ہر قسم کے تشدد کو غیر مشروط طور پر  ختم  کرنے اور ان کی مذمت کرنے کی اپیل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ،  کمیٹی نے متعلقہ ممالک سے   ایشیائیوں کے خلاف نسلی امتیاز کی کارروئیوں کی روک تھام  کیلئے موثر اقدامات  اٹھا نے  کی اپیل کی ۔
کمیٹی نے امتیاز پر مبنی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے  خصوصی طور پر سرکاری سطح اور مشہور شخصیات کی طرف سے ایسے بیانات دینے  کی مذمت کی۔کمیٹی نے ایشیائی اور ایشیائی نژاد  افراد کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری قانون سازی اور اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY