چین میں یوم مئی کی تعطیلات میں لوگوں کی معمولات ۲۰۱۹ کی سطح پر بحال ،جاپانی میڈیا

0
چین میں یوم مئی کی تعطیلات میں لوگوں کی معمولات ۲۰۱۹  کی سطح پر بحال  ،جاپانی میڈیا_fororder_src=http___nimg.ws.126.net__url=http%3A%2F%2Fdingyue.ws.126.net%2F2021%2F0502%2F548f7218j00qsheil001nc000hs00bvg&thumbnail=650x2147483647&quality=80&type=jpg&refer=http___nimg.ws.126

چین میں یوم مئی کی تعطیلات کے بارے میں جاپانی میڈیا این ایچ کے نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ توقع کے مطابق اس مرتبہ  ہفتے سے بدھ تک جاری رہنے والی پانچ روزہ مئی کی  چھٹیوں  کے دوران لاکھوں چینی مسافر سفر کررہے ہیں۔ یادرہے بہت سے لوگوں نے رواں سال فروری میں نئے  قمری سال کی تعطیل کے موقع پر اپنے آبائی شہروں کا سفر اختیار نہیں کیاتھا کیونکہ حکام نے  وبا  کے خدشے کی وجہ سے لوگوں  کو سفرسے گریز  کی ہدایت  کی تھی۔ وزارت ٹرانسپورٹ کی پیش گوئی کےمطابق اس مرتبہ یوم مئی کی تعطیلات کے دوران 265 ملین سفر کیے جائیں گے ، جو 2019 کی وبائی بیماری سے قبل کی بحالی کی علامت ہوں گے۔ بڑی تعداد میں سیاح بیجنگ کے مشہور سیاحتی مقام فاربڈن سٹی  کا رخ کررہے ہیں۔   ہنگجو سے تعلق رکھنے والی ایک 24 سالہ خاتون نے بتایا کہ کوورنا کی وجہ سے نئے  قمری سال کی تعطیلات کے دوران وہ اپنی  کمیونٹی تک محدود رہی تھی  ، لیکن اب  وبا کا اثر بہت کم ہوگیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here