شنگھائی میں قومی کھپت مہینے اور مئی شاپنگ فیسٹیول کا آغاز

0

یکم مئی کی شام کو  چین کی وزارت تجارت ،چائنا میڈیا گروپ اور شنگھائی کی عوامی حکومت کے  اشتراک سے “قومی کھپت مہینےاورشنگھائی مئی  شاپنگ فیسٹیول ”  کا آغاز شنگھائی نمائش سینٹر میں ہوا ۔
چائنا میڈیا گروپ کے  ڈائریکٹرجنرل  شین ہائی شونگ  نے اپنے خطاب میں  زور دیا کہ چین کے”14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کے پہلے موسم بہار میں ، چین کی معیشت  مستحکم رہی ،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی  کھپت  پائیدار  ہے. صارفین کی مضبوط مارکیٹ متعدد سالوں سے چین  کی معاشی ترقی کی اولین قوت رہی ہے۔ ایک قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشن کی حیثیت سے ، چائنا میڈیا گروپ  مختلف طریقوں سے کھپت کی  صلاحیت  کو بروئے کار لانے میں مدد  فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ سال  چائنا میڈیا گروپ  اور چین کی وزارت تجارت نے مشترکہ طور پر قومی کھپت کوفروغ دینے کے مہینے جیسی سرگرمیوں کا اہتمام کیا ، جس نے وبائی صورتحال  میں صارفین کےاعتماد  میں موثر انداز میں اضافہ کیا ۔ انہوں نے کہا  کہ چائنا میڈیا گروپ قومی کھپت   مہینے اور”شنگھائی مئی شاپنگ فیسٹیول”  کے فروغ میں مدد کرے گا  اور  شنگھائی کو ایک بین الاقوامی کھپت مرکز  بنانے  میں مدد فراہم کرے گا۔
   2020 سے  اب تک چائنا میڈیا گروپ  کے زیر اہتمام آن لائن خریداری کی مختلف سرگرمیوں میں  تقریبا 10 ارب یوان آر ایم بی کی  مجموعی فروخت  ہوچکی  ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY