مغربی ممالک نے سنکیانگ کو بدنام کرنے کیلئے اتنے “اداکار”کہاں سے ڈھونڈ لیے ہیں؟

0
مغربی ممالک نے سنکیانگ کو بدنام  کرنے کیلئے اتنے "اداکار"کہاں سے ڈھونڈ لیے ہیں؟_fororder_77

حال ہی میں چین کے ایک تھنک ٹینک نے” سنکیانگ سے متعلق جھوٹ گھڑنے کی حقیقت ” کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ۔ رپورٹ  کے مطابق چین مخالف قوتوں نے سنکیانگ سے متعلق جھوٹ  اور افواہیں گھڑنے کے لیے ڈیٹا بینک بنایا ہے جس میں  سنکیانگ کو بدنام  کرنے کیلئے بڑی تعداد میں “اداکا روں”  کو بھرتی کیا گیا ہے ۔
مذکورہ ڈیٹا بینک  میں بارہ ہزار سے زائد افراد شامل ہیں ۔لیکن متعلقہ اداروں کی تحقیقات  کے مطابق ان میں ایک ہزار سے زائد افراد  کا تو سرے سے  وجود  ہی نہیں ہے جب کہ تین ہزار سے زائد افراد مجرم ہیں۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ان میں کچھ نام نہاد “گواہ “مغربی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں جو سنکیانگ کو بدنام  کرنے کے عوض ذاتی فائدہ حاصل کرتے ہیں۔کچھ افراد نے غیرقانونی سرگرمیوں کا ارتکاب کیا ہے اور  قانونی طورپر  سزا یافتہ  بھی ہیں ۔لیکن مغربی قوتیں  ان مجرموں کو ” مظلوم “بنا کر د دکھارہی ہیں. اس کےعلاوہ چین مخالف قوتوں نے کچھ عام افراد کے نام پر جعلی خبریں تخلیق کی ہیں۔
انہی “اداکاروں  کے ذریعے  سنکیانگ سے متعلق جھوٹ اور  افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here