سنکیانگ تاریخ کےبہترین دور میں ہے

0

سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے ڈائریکٹر شوکت امین نے تیس اپریل کو  ارومچی میں کہا کہ اس وقت سنکیانگ تاریخ کے بہترین دور   میں ہے۔ 
اسی روز، نیوزی لینڈ میں چینی سفارت خانے اور سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی حکومت نے  ارمچی میں مشترکہ طور پر “سنکیانگ ایک اچھی جگہ ہے – نیوزی لینڈ کی خصوصی ویڈیو کانفرنس” کا اہتمام کیا ۔ کانفرنس میں شوکت امین نے سنکیانگ کی اقتصادی و سماجی ترقی اور عوام کی زندگی کی بہتری پر روشنی ڈالی ہے۔
سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی سائنس و ٹکنالوجی ایسوسی ایشن کی وائس چیئرمین گلنار ولفول نے تیس اپریل کو سنکیانگ میں کہا کہ سنکیانگ میں اقلیتی قومیتوں کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 
سنکیانگ کے کزیلسو خوداختیار پریفیکچر کے مذہب سے تعلق رکھنے والے شخص نے تیس تاریخ کو ارمچی میں کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں وہ اپنی مذہبی  زندگی سے بہت مطمئن ہیں۔ سنکیانگ میں روزہ رکھنا یا  نہ رکھنا  ہر ایک کی  ذاتی مرضی ہے ، اور اس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہے۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY