چین سمیت چھ ممالک کی وبا پر سیاست کی شدید مخالفت

0
چین سمیت چھ ممالک کی وبا پر سیاست کی شدید مخالفت

چین ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، نیپال اور افغانستان نے ایک طویل عرصے سے وبا کو سیاسی رنگ دینے کی مہم کی شدید مخالفت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ  وائرس کی اصلیت کا پتہ لگانا  ایک سائنسی اور عالمی مشن ہے۔ ان چھ ممالک کے وزراء خارجہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کووڈ۔ 19 کو “انسانیت کا مشترکہ دشمن” قرار دیتے ہوئے مشترکہ رد عمل اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا ہے۔وزراء خارجہ نے وبائی صورتحال کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق علاقائی و عالمی تعاون اور اقتصادی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس اہم سرگرمی میں شدید وبائی صورتحال سے متاثرہ بھارت کی عدم شرکت نے کئی سوالات اٹھائے ہیں۔تاہم شریک ممالک نے اتفاق کیا کہ بھارت میں وبائی صورتحال پر قریبی نگاہ رکھی جائے گی اور بھارت کو درکار امداد و حمایت کی فراہمی پر بھی آمادگی ظاہر کی گئی۔چین نے اس موقع پر شریک ممالک کو ہر ممکن طبی اور تکنیکی امداد کی فراہمی کا یقین دلایا جسے متعلقہ ممالک کی جانب سے بھرپور سراہا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here