چین کے خلائی اسٹیشن کے کور ماڈیول کی کامیاب لانچنگ پر انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکیشن یونین کے سیکرٹری جنرل کی مبارک باد

0
چین کے خلائی اسٹیشن کے کور ماڈیول کی کامیاب لانچنگ پر  انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکیشن یونین کے سیکرٹری جنرل  کی مبارک باد_fororder_0430国际电信联盟

انتیس اپریل کو چین کے  خلائی اسٹیشن کا کور ماڈیول کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا ۔ انٹرنیشنل  ٹیلی کمیونکیشن یونین  آئی ٹی یو کے سیکرٹری  جنرل چاؤ حو لین نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو د ینے کے دوران مبارک دیتے ہوئے چین کے کشادہ رویہ کے ساتھ  بین الاقوامی تعاون کو اہمیت دینے کو بہت زیادہ سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ چین اور پوری دنیا کے لیے ایک اہم بات ہے ۔   انہیں یقین ہے کہ چین خلائی تحقیقات کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ  قدم اٹھائے گا ، اور  نئی ​​سائنسی اور تکنیکی دریافتوں اور انسانیت کی خدمت کے لئے خلا  کے  استعمال میں مزید زیادہ پیش رفت  حاصل کرے گی ۔ انہیں امید ہے کہ چین کے خلائی شعبے کی  ترقی بہتر سے بہتر ہو گی ۔ چاؤحو لین نے کہا کہ آئی ٹی یو  کو مستقبل میں چین کے ساتھ تعاون کی مضبوطی  کی توقع ہے ۔  انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے خلائی شعبے میں نمایاں  کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ پچھلے سال بے دو  نیویگیشن نیٹ ورک کے  استعمال سے لے کر  مریخ کی جانب  تھیان وین ون کے سفر اور  اب  مریخ  پر  ” جو رونگ ” نامی مشین  پہنچنے تک بہت سی قابل ذکر کامیابیاں ہیں ۔  چاؤ  حو لین نے خلائی تحقیقات  میں  چین کی شرکت  اور بین الاقوامی تعاون  کی انتہائی تعریف کی ۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY