امور سنکیانگ سے متعلق چینی وزارت خارجہ کی8ویں میڈیا بریفنگ

0

تیس تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ نے امور سنکیانگ سے متعلق آٹھویں پریس کانفرنس منعقد کی۔ سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی عوامی حکومت، متعلقہ صنعتی ایسوسی ایشنز، کاروباری اداروں کے نمائندوں اور ماہرین نے اس موقع پر کہا کہ سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو قانون کی روشنی میں روزگار کا تحفظ فراہم کیا جاتا ہے، لوگ روزگار کے انتخاب میں مکمل طور پر آزاد ہیں، اور قانون کے مطابق کارکنوں کے حقوق کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ سنکیانگ میں نام نہاد “جبری مشقت” مکمل طور پر جھوٹ ہے۔
اکیس اپریل کو امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی نے نام نہاد ویغور جبری مشقت کی روک تھام کا بل منظور کیا اور ایک بار پھر یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ چین سنکیانگ میں نام نہاد “جبری مشقت” پر عمل پیرا ہے۔ اس کے علاوہ چین کے متعلقہ اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔
حکومت سنکیانگ کے ترجمان شو گوئی شان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کا بنیادی مقصد سنکیانگ میں “صنعت کشی” ہے، عالمی ویلیو چین کے تعاون میں سنکیانگ کی شرکت اور چینی کمپنیوں کی بین الاقوامی مسابقت کو کمزور کرنا ہے تاکہ چین کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کی جا سکے۔ سنکیانگ مضبوطی کے ساتھ جوابی اقدامات کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY