امریکی میڈیا انسداد وبا میں چین کی کامیابی سے سفری سرگرمیوں کی بحالی کا معترف

0
امریکی میڈیا انسداد وبا میں چین کی کامیابی سے سفری سرگرمیوں کی بحالی کا معترف_fororder_8

بلومبرگ نیوز ایجنسی کے 28 اپریل کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین میں انسداد وبا کی کامیابی کے بعد ملک میں معاشی و معاشرتی بحالی بخوبی جاری ہے۔ اس وقت “یوم مئی” کی تعطیلات کی مناسبت سے چین میں ملکی پروازوں کے ٹکٹس سے لے کر تھیم پارک کے ٹکٹس تک ہر قسم کے “ٹکٹ” جلد فروخت ہو رہے ہیں۔ ٹریول سروس پلیٹ فارم “سی ٹرپ” کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال یکم مئی کی تعطیلات کے دوران فضائی ٹکٹ، رہائش اور کاررینٹ کی  بکنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یکم مئی کی تعطیلات کے دوران مسافروں کی تعداد 200 ملین کی ایک نئی بلندی کو جا پہنچے گی۔ وبا سے نمٹنے میں چین کی ابتدائی کامیابی نے معاشی بحالی اور ترقی کی مضبوط  بنیاد فراہم کی ہے۔ چین کی وبا پر قابو پانے کی صلاحیت نے سینکڑوں لاکھوں لوگوں کو ملکی سطح پر سفر کا اعتماد فراہم کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY