انتیس تاریخ کی رات گیارہ بج کر گیارہ منٹ پر چین کے وین چھانگ اسپیس لانچ سائٹ سے چین کے اسپیس اسٹیشن کا کور ماڈیول کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ یہ لانچنگ چین کے خلائی اسٹیشن مشن کے نئے دور میں کامیابی کا اعلان ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ کور ماڈیول کی مجموعی لمبائی 16.6 میٹر، قطر 4.2 میٹر اور ٹیک آف وزن بائیس اعشاریہ پانچ ٹن ہے۔ یہ مستقبل میں خلائی اسٹیشن کے انتظام اور کنٹرول کا مرکزی حصہ ہے جس میں تین خلاباز سائنسی تحقیق کے لیے طویل عرصے تک قیام کر سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خلائی اور زمینی ماحول کے درمیان وسیع ماحولیاتی تفریق کے باعث کور ماڈیول کے موجودہ خلائی سفر کے دوران خلائی اسٹیشن کی نئی ٹیکنالوجی کی توثیق کی جائےگی مثلاً روبوٹ آرم ٹیکنالوجی وغیرہ۔ بعد میں چینی خلاباز ماڈیول کے باہر ایک سے زیادہ خلائی مشن سرانجام دیں گے۔
چینی خلائی اسٹیشن کے تعمیراتی مشن کے منصوبے کے مطابق سال 2021تا 2022کے دوران گیارہ لانچنگ مشنز عمل میں لائے جائیں گے۔ جن میں تین خلائی اسٹیشن ماڈیول کی لانچنگ، کارگو خلائی جہاز کی لانچنگ اور خلائی جہازوں کی لانچنگ شامل ہیں۔ماس خلائی اسٹیشن کی 2022 تک مدار میں تکمیل کی جائے گی۔ چین کا خلائی اسٹیشن مسلسل پندرہ سال تک مقررہ مدار میں کام کر سکےگا۔