بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے 6 تاریخ کو ایک تقریب میں کہا کہ چین “لداخ” خطے کے مشرقی حصے میں موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن بھارت شمالی سرحد پر مضبوطی سے کھڑا ہوگا اور چین کے جبری رویے کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو زین نے 29 تاریخ کو اس حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت کی جانب سے متعلقہ تبصرے حقائق سے یکسر متصادم ہیں، چینی فریق چین اور بھارت کی سرحد کے مغربی حصے میں ہونے والے واقعات کا ذمہ دار نہیں ہے۔