چین عالمی تجارتی اصلاحات سے متعلق تعاون کرئے گا، ڈبلیو ٹی او

0

عالمی جریدے روئٹرز نے ڈبلیو ٹی او کی سربراہ گوزی اوکونجا اویلا  کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین عالمی تجارتی اصلاحات سے متعلق تعاون کر سکتا ہے جبکہ چین کے طاقتور اداروں سے پریشان امریکہ ،یورپی یونین اور جاپان صنعتی سبسڈیز پر پابندی کی کوشش کر رہے ہیں  کیونکہ اُن کے خیال میں یہ عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔تاہم ان ممالک کی تجاویز کی منظوری کے لیے ڈبلیو ٹی او کے 164رکن ممالک کی متفقہ رضامندی درکار ہے جس میں چین بھی شامل ہے۔یہ ممالک دعویٰ کرتے ہیں کہ چین کو ایک ترقی پزیر ملک کے طور پر حاصل شدہ مراعات سےمزید استفادہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ اوکونجا نے چین کے ساتھ اپنے روابط کو بھی انتہائی تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین سے صنعتی سبسڈیز کے موضوع پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ کو اس بات کا مکمل ادراک ہے کہ اُس کی پالیسیاں ترقی یافتہ اور ترقی پزیر دونوں ممالک کے لیے اہم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here