امریکہ چین کے عروج سے خوفزدہ

0

امریکی ویب سائٹ ” نیشنل انٹرسٹ” میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور چین کے مابین بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک محاز آرائی بائیڈن انتظامیہ کو خارجہ پالیسی کے لحاظ سے درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے۔ جنوبی بحیرہ چین اور تائیوان کے معاملے پر دونوں فریقوں کے مابین بڑھتی ہوئی محاز آرائی سے جنگ کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق امریکہ کو چین کی تیز رفتار ترقی سے خطرات لاحق ہیں۔ماہرین کے نزدیک امریکہ اور چین کے مابین بڑھتے ہوئے تناو کا ایک بنیادی سبب یہی ہے کہ بیجنگ عالمی طاقت کےنظام میں امریکہ کو پیچھے دھکیل سکتا ہے ۔اس صورتحال میں دونوں طاقتوں کے درمیان محاز آرائی ناگزیر ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY