امریکہ کی آزاد نیوز ویب سائٹ “گرے زون” نے 20 اپریل کو ایک طویل رپورٹ شائع کی، جس میں امریکہ کے چین مخالف سازشی نظریے اور اس کے تخلیق کاروں کے روایتی حربوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔
اس مضمون کے مصنفین میں شامل میکس بلومینٹل، مشہور امریکی صحافی اور مصنف اور “گرے زون” کے تخلیق کار ہیں۔
“گرے زون” نے مغربی ممالک میں چین مخالف قوتوں کی جانب سے “سنکیانگ حراستی کیمپ” جیسی افواہوں کو بے نقاب کرنے کے لئے بھی تفصیلی تحقیقات کی ہیں۔ 24 تاریخ کو گلوبل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے، میکس بلومینٹل نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ “گرے زون” ہر گزچین کے لیے آواز بلند نہیں کر رہا ہے بلکہ جنگ کی مخالفت کرنے والے لوگوں اور ایسے لوگوں کی بات کررہا ہے جنہیں مغربی بیانیے پر شکوک لاحق ہیں۔بلومینٹل نے کہا کہ انہیں امریکہ۔چین محاذ آرائی پر شدید تشویش لاحق ہے کیونکہ یہ انتہائی خوفناک تصادم ہوگا۔