کووڈ-۱۹ سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے چین ، افغانستان،پاکستان ، نیپال،سری لنکا،بنگلادیش سمیت چھ ممالک کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس کا انعقاد

0

چین ، افغانستان،پاکستان ، نیپال،سری لنکا،بنگلادیش سمیت چھ ممالک کے وزرا ئے خارجہ نے ستائیس تاریخ کو کووڈ-۱۹ سے مشترکہ طور پر  نمٹنے کے لیے ایک ورچوئل اجلاس کا انعقاد کیا۔چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اجلاس کی صدارت کی۔ افغانستان ،پاکستان،نیپال،سری لنکا اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ نے اجلاس میں شرکت کی۔وانگ ای نے زور دیا کہ کووڈ-۱۹ وبا کے پیش نظر مختلف ممالک کو ایک دوسرے کی مدد کرنی اور متحد ہونا چاہیئے تاکہ لوگوں کی زندگی کا تحفظ کیا جائے ،صحت عامہ کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے اور معیشت کو بحال کیا جائے اور مل کر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چین نے بھارت کو بھی اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔چین بھارت کی ضرورت کے مطابق بھارتی عوام کو مدد فراہم کرنے پر تیار ہے۔وانگ ای نے انسداد وبا کے تعاون کے لیے تجاویز پیش کیں جن میں اتفاق رائے کو مضبوط بنانا،حقیقت پسندانہ تعاون کو گہرائی تک بڑھانا،اقتصادی بحالی کو فروغ دینا اور  ترقی کے لیے سازگار عالمی و علاقائی ماحول کا تحفظ کرنا شامل ہے۔اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ نے چین کی تجاویز کی حمایت کرتے ہوئے ترقی پزیر ممالک میں ویکسین کی رسائی اور دستیابی کے لیے چین کی مثبت کوششوں  کو سراہا۔ انہوں نے چین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار  کیا ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here