ورلڈ نیوز سنڈیکیٹ کی ویب سائٹ پر حال ہی میں امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں مرکز برائے پائیدار ترقی کے ڈائریکٹر جیفری ساکس اور برطانیہ کی مڈل سیکس یونیورسٹی میں شعبہ قانون کے پروفیسر ولیم شابس کا ایک مضمون شائع ہوا۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے حالیہ عرصے میں چین کے خلاف اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو بڑھاوا دیاہے اور سنکیانگ میں نام نہاد “نسل کشی” کا الزام عائد کیا ہے، لیکن امریکہ ان الزامات کے حقیقی ثبوت فراہم کرنے سے قاصر ہے ۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ ہمیں سنکیانگ میں چین کی جانب سے تشدد کے خاتمے کے پس منظر کو سمجھنا چاہئے: اس کا محرک بنیادی طور پر نائن الیون کے دہشت گر حملے کے بعد امریکہ کا مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاء میں انسداد انتہا پسندی اور انسداد دہشت گردی کے جواز کے تحت داخلہ ہے۔