سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے چین۔امریکہ “ٹیبل ٹینس سفارتکاری ” کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ “ٹیبل ٹینس سفارتکاری” ایک اہم یادگار واقعہ ہے۔ اس واقعے کی اہمیت یہی ہے کہ کوئی بڑا فیصلہ کرنے کے لئے، بعض اوقات کچھ چھوٹے قدموں سے شروعات ضروری ہوتی ہے۔ ایک ہی وقت میں ، دونوں ملکوں کے عوام کے مابین تبادلہ امریکہ۔ چین تعلقات کا ایک اہم جزو ہے۔کسنجر نے مزید کہا کہ امریکہ اور چین کے عوام ،عالمی ڈھانچے اور عالمی معیشت میں دونوں ملکوں کی اہمیت کی بنیاد پر باہمی ہم آہنگی حاصل کرسکتے ہیں۔ امید کی جا سکتی ہے کہ امریکہ اور چین دونوں ہی پر امن اور خوشحال عالمی گورننس کی تعمیر کے لئے مشترکہ عزم کی توثیق کریں گے۔