جرمنی کا یورپی یونین اور چین کے مابین روابط کے فروغ پر زور

0

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ای سے ورچوئل ملاقات سے قبل ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین کو اختلافات کے باوجود چین کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا چاہیے اور آئیسولیشن سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا یورپی یونین چین کو ایک ہی وقت میں شراکت دار ،حریف اور نظامی مد مقابل کے طور پر گردانتی ہے۔ ہمیں ان تینوں اعتبار سے چین کے ساتھ مضبوط ،پائیدار مواصلاتی چینلز کی ضرورت ہے۔چین کے ساتھ علیحدگی اختیار کرنا ایک غلط راہ ہے۔جرمن وزیر خارجہ کے اس انتباہ سے چین کے موقف کی بھرپور تائید ہوتی ہے کہ باہمی اختلافات کے باوجود علیحدگی درست انتخاب نہیں ہے۔جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی اس بات کی تائید کی کہ گزشتہ برس چین اور جرمنی کے تعلقات مستحکم رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ چین اور جرمنی جیسی اہم معیشتوں کو علیحدگی پسند نظریات کے خلاف مزاحمت کرنی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here