آسٹریلیا چین کے داخلی امور میں مداخلت سے باز رہے ،چینی وزارت خارجہ

0

حال ہی میں آسٹریلوی وزیر دفاع نے کہا کہ آسٹریلیا کو چین کے ساتھ تنازعات میں تائیوان کے مسئلے کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیئے۔  آسٹریلیا  تائیوان میں اپنی   اتحادیوں کے ساتھ تعاون کرئے گا اور امن کا تحفظ کرئے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے  اس حوالے سے  کہا کہ ایک چین کی پالیسی پر قائم رہنا ، چین آسٹریلیا تعلقات کی بنیا دہے ۔  تائیوان چینی سرزمین کا اٹوٹ انگ ہے۔  تائیوان چین کا اندرونی معاملہ ہے اور چین کے کلیدی مفادات سے وابستہ ہے ۔ اس میں  کسی غیر ملکی قوت کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ چین کو متحد ہونا چاہئے ،  اورچین متحد ہو گا۔ ہم  پرامن اتحاد  کےلئے بھرپور کوشش کریں گے اور  تائیوان میں کسی بھی قسم کی علیحدگی کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here