چین کے شعبہ حقوق املاک دانش میں نمایان پیش رفت

0

چین کی  ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات  نے پچیس اپریل کو ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ۔ چین کے قومی محکمہ برائے حقوق املاک دانش کے ڈائریکٹر  جنرل شین چھانگ یو  نے  “14 ویں پانچ سالہ منصوبے”  پر عمل درآمد  سے آگاہ کرتے ہوئے  حقوق املاک دانش کے حامل  ایک بڑے  ملک کی تیز رفتار  تعمیر  پر روشنی ڈالی ۔ ان  کا کہنا تھا کہ گزشتہ  سال  چین میں  پانچ لاکھ تیس ہزار  ایجاداتی  پیٹنٹ کی توثیق  کی گئی  ، اور فی دس ہزار  آبادی پر ایجاداتی  پیٹنٹ کی تعداد پندرہ اعشاریہ آٹھ  تک  جا پہنچی ، جو  “13 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے ہدف سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ پیٹنٹ کوآپریشن ٹریٹی (پی سی ٹی) کے ذریعے چینی درخواست دہندگان  کی جانب سے پیش کردہ  پی سی ٹی انٹرنیشنل پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد انہتر ہزار  تک جا  پہنچی ، جو دنیا میں پہلے نمبر پر  ہے ۔حقوق املاک دانش کے عالمی ادارے کی جانب سے جاری کردہ “2020 گلوبل انوویشن انڈیکس رپورٹ” میں  چین کی درجہ بندی  دو ہزار پندرہ سے پندرہ  درجے بہتری کے ساتھ 14 ویں نمبر پر  آگئی  ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here