چین کی جانب سے شام کے لیے بھیجی گئی امدادی ویکسین چوبیس تاریخ کو دمشق پہںچی ۔ شام میں چینی سفیر فونگ بیاؤ نے ہوائی اڈے پر ویکسین وصول کرنے کی تقریب میں کہا کہ ویکسین کی فراہمی شام کے ساتھ چینی عوام اور چینی حکومت کے نیک جذبات کی عکاسی کرتی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں تعاون کا نیا باب لکھا گیاہے ، اور یہ چین کی جانب سے ویکسین کو عالمی عوامی اشیا کے طور پر متعارف کروانے کے وعدے کو پورا کرنے کے سلسلے کا ایک ٹھوس اقدام بھی ہے ۔ شام کے وزیر صحت حسن گاباش نے چین کی طرف سے ویکسین کی امداد پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی مدد سے شامی عوام کو ویکسینیشن کے عمل کی ضمانت دی جا سکے گی ۔ یا د رہے کہ شام میں کورونا وائرس کی وبا کے پھوٹنے کے بعد چین نے کئی مرتبہ شام کو وبا سے نمٹنے کے لیے سازوسامان فراہم کیاہے ۔