چوبیس تاریخ کو چین میں چھٹا اسپیس ڈے منایا گیا ۔
اس وقت چین کے متعدد خلائی تحقیقی مشن جاری ہیں۔ “چانگ عہ 5” اپنے مدار کی پہلی ترتیب نو اور متعلقہ ٹیسٹ کی تکمیل سمیت کیمرا امیجنگ اور دیگر امور سر انجام دے چکا ہے۔ مریخ کا تحقیقاتی مشن “تیان وین -1” 24 فروری کو مریخ کے مقررہ مدار میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ مشن دو ماہ سے اس مدار میں موجود ہے۔ آئندہ عرصے میں یہ لینڈنگ ایریا کی زمینی جغرافیائی صورتحال اور موسمیاتی ماحول کا تجزیہ کرے گا اور مریخ پر لینڈنگ کے لئے تیاری کرے گا۔ اس کے علاوہ چین کے چانگ عہ 4 اور “یوٹو 2” 840 دن سے زائد عرصے سے چاند کی پشت پر کام کر رہے ہیں۔