گزشتہ دس برسوں میں دنیا میں جنگلات کے کاربن کے ذخائر میں اضافے کی اکثریت چین سے ہے

0

بائیس تاریخ کو 52 واں یوم ارض منایا جارہاہے۔ عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت  کے دنیا کے  جنگلات سے متعلق  اندازے کے مطابق  2010-2020 کے درمیان، دنیا میں جنگلات کے علاقے میں سالانہ 70.5 ملین مو   کی کمی آئی ہے۔اسی مدت میں، ایشیا میں ہر سال 17.5 ملین مو  کا خالص اضافہ ہوا، جبکہ ایشیائی جنگلاتی علاقے   میں اضافہ بنیادی طور پر چین سے ہے.اس وقت چین میں جنگلات کا رقبہ 3.3 بلین مو تک پہنچ گیا ہے ، جس میں خود سے کاشت کردہ جنگلات کا   رقبہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، جو 1.2 بلین مو ہے. چین میں جنگلات کی شرح کوریج 23.04 فیصد تک جاپہنچی ہے۔ جنگلات کا حجم 17.5 بلین کیوبک میٹر سے زائد ہے، اور جنگلات کے رقبے اور جنگلات کے حجم  کے لخاظ سے  مسلسل 30  سالوں  سے  اضافے کو برقرار رکھا گیا ہے. اس کے ساتھ ساتھ ، گلوبل جنگلات  کے کاربن کے ذخائر میں 2010 سے 2020 تک تقریبا 1 بلین ٹن کا اضافہ ہوا،  جس کی اکثریت چین سے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here