نائب چینی وزیرخارجہ لہ یو چھنگ کی اے پی سے خصوصی بات چیت

0

سولہ اپریل کو چین کے نائب وزیرخارجہ لہ یو چھنگ نے امریکی نیوز ایجنسی اے پی سے خصوصی بات چیت کی۔ لہ یو چھنگ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ تعاون کے بجائے دونوں ممالک کے مابین مقابلے پر زور دیتا ہے۔یہ نقطہ نظر بہت منفی ہے اور اس میں باہمت جذبات کا فقدان ہے۔جناب لہ یو چھنگ  نے کہا کہ چین اور امریکہ بڑے ممالک ہیں۔دونوں ممالک کے مابین مقابلے سے بچا نہیں جا سکتا ہے۔ تاہم ہمارا موقف یہ ہے کہ مقابلے کے ذریعے دونوں ممالک کو بدتر کے بجائے بہتر بنایا جانا چاہیے ۔ذمہ دار ممالک کی حیثیت سے چین اور امریکہ کو صف آرائی  سے بچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہمیں تعاون کو وسعت دینے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے ،کیونکہ فریقین تعاون سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here