بیس اپریل کو اقوام متحدہ میں چینی زبان کی سرگرمی یعنی چائنا میڈیا گروپ کے پہلے غیرملکی ویڈیو فیسٹیول کی مناسبت سے جینیوا میں آن لائن خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔یہ سرگرمی اقوام متحدہ سمیت دوسری عالمی تنظیموں کےلیے جینوا میں متعین چینی وفد،یو این جینوا ایجنسی اور چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل شن ہائی شونگ نے بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اس سے خطاب کیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ مارچ دو ہزار چودہ میں چینی صدر شی جن پھنگ نے یونیسکو کے صدر دفتر میں اپنے خطاب میں کہاکہ ثقافت تبادلوں سے رنگارنگ ہوتی ہے اور ایک دوسرے سے سیکھنے سے ولولہ بڑھتا ہے۔دنیا میں دو سو سے زائد ممالک اور علاقے ہیں ،پچیس سو سے زیادہ اقوام اور مذاہب ہیں۔اسلئے صرف ایک ہی طرز زندگی،ایک ہی زبان ،ایک ہی موسیقی اور ایک ہی لباس ناقابل تصور ہے۔انہوں نے زور دیا کہ تنوع رنگا رنگ دنیا کا حسن ہے۔جینیوا میں یو این ایجنسی کی ڈائریکٹر جنرل تاتیانا ویلووایا نے کہا کہ چینی زبان دنیا میں استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑی زبان ہے اور سب سے قدیم زبانوں میں ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ-۱۹ وبا کے تناظر میں اقوام متحدہ کو چین کی جانب سے پیش کردہ کثیرالجہتی کی زیادہ حمایت کی ضرورت ہے۔
جینوا میں یو این سمیت دوسری عالمی تنظیموں کے لیے چین کے سفیر چھین شو نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی زبان یو این کی سربراہی زبانوں میں سے ایک ہے اور عالمی تبادلوں و رابطوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔چینی زبان سیکھنے سے چین کے بارے میں معلومات میں اضافہ ہوگا۔