چینی صدر شی جن پھنگ کا قومی نشاۃ ثانیہ کی خاطر چینی خصوصیات کی حامل عالمی معیارکی یونیورسٹیوں کے قیام پر زور

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے قومی نشاۃ ثانیہ کی خاطر چینی خصوصیات کی حامل عالمی معیار کی یونیورسٹیوں کےقیام کی سمت سےجڑےرہنےپر زور دیا ہے۔

یہ بات انہوں نےپیر کے روز ایک سو دسویں سالگرہ سے پہلے  چھنگ ہوا یونیورسٹی کےدورےکےموقع پرکہی۔

صدر شی جن پھنگ جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورمرکزی فوجی کمیشن کےچئیرمین بھی ہیں نے  چھنگ ہوا  یونیورسٹی کےاندرون وبیرون ملک طلبا،تدریسی عملے،سابق طلبہ کو

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے چین کےاندر نوجوان طلبہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔

شی نے کہا کہ ایک جدید سو شلسٹ چین کیتعمیرکاسفر شروع ہوچکا ہے اور اس وقت ملک اورپارٹیکو اعلی تعلیم ،سائنسیعلوماور اعلی صلاحیتوںکی اشدضرورتہے۔

شی نے زور دیا کہ اعلی تعلیم کوملک کی خوشحالی، قومی نشاۃثانیہ اورعوام کی فلاح وبہبودمیں کرداراداکرناچاہیے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو قومی نشاۃ  ثانیہ کے عظیم مقصدکے حصول کیلئے  اپنےآپ کو تیار کرنے پر زور دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here