سنکیانگ کے حقیقی حالات کے حوالے سے فرانسیسی مصنف میکسم ویواس کی کتاب قابل تعریف ہے ، چینی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کے  ترجمان وانگ وین بین نے بیس تاریخ کو  معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ جہاں کچھ مغربی سیاستدان اور میڈیا سنکیانگ سے متعلق جھوٹ کو پھیلانے میں مصروف ہیں ، وہیں کچھ اچھے لوگ  سنکیانگ کے بارے میں حقیقت بتانے ، سنکیانگ کے جھوٹ اور اس کے پیچھے کارفرما  سازش کو بے نقاب کرنے کے لئے کھڑے ہیں۔  فرانسیسی مصنف میکسم ویواس ان میں سے ایک ہیں ۔ ان کی کتاب جس کا عنوان ہے “ویغور  کی جعلی خبروں کا اختتام”  حالیہ دنوں شائع  ہوئی ہے ۔ سنکیانگ کی اصل صورتحال کو متعارف کرانے  کو روکنے کے لئے  ان پر مختلف طریقے سے دباؤ ڈالا گیا اور  یہاں  تک کہ  انہیں دھمکیاں دی گئیں ۔ ترجمان نے  کہا کہ میکسم ویواس کا عمل قابل تعریف ہے ، اور ان  کے علاوہ امریکہ  کی “گرے زون” ویب سائٹ اور آسٹریلیوی سٹیزن پارٹی کی اشاعت “آسٹریلیائی الرٹ سروس” نے بھی سنکیانگ کی اصل صورتحال کا تعارف کروانے والے مضامین شائع کیے۔ہمین یقین ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ سنکیانگ کی اصل صورتحال سے آگاہی حاصل کرسکیں گے ۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY