صدر شی جن پھنگ بوآؤایشیائی فورم میں باقاعدہ طور پر “چینی تصور” کی وضاحت کریں گے: چینی وزارت خارجہ

0

صدر شی جن پھنگ 20 اپریل کو ویڈیو لنک کے ذریعہ بوآؤایشیائی فورم2021 کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور اہم خطاب کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے انیس تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ اپنے خطاب میں موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی حالات اور عالمی خطرات اور چیلنجوں پر بات کریں گے، اور ایشیا اور دنیا کی ترقی اور خوشحالی ” کو فروغ دینے کے لئے جامع اور تفصیلی  طور پر “چینی تصور”  اور “چینی منصوبہ بندی” کی وضاحت کریں گے۔وانگ وین بین نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے ہمیشہ بوآؤایشیائی فورم کی ترقی کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے۔ یہ پانچواں موقع ہے کہ جب وہ ذاتی طور پر  بوآؤایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔  وانگ وین بین نے کہا کہ میزبان ملک کی حیثیت سے ، چین تمام فریقوں کے نمائندوں کے ساتھ ہم آہنگی اور اتفاق رائے پیدا کرنے ،  جیت جیت تعاون کے حامل منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے  اور مشترکہ  ترقی اور خوشحالی کے راستے تلاش کرنےکی مثبت کوشش کرے گا تاکہ   ایشیا اور دنیا کا مستقبل مزید بہتر بنایا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here