چین کے ترقی و اصلاحات کمیشن کے ترجمان نے انیس تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں، چین-یورپی ٹرین سروس کی تیز رفتار ترقی جاری رہی ۔اس دوران کل تین ہزار تین سو اٹھانوے سفر یعنی ٹرپس کے ذریعے تین لاکھ بائیس ہزار باکسز پر مشتمل سازوسامان کی ترسیل کی گئی۔ جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب پچہتر فیصد اور چوراسی فیصد کا اضافہ ہوا۔ مارچ کے اواخر تک چین-یورپ ٹرین سروس کے ذریعے انسداد وبا کے سازوسامان کے کل ایک کروڑ دس لاکھ چھیالیس ہزار پارسلز کی نقل و حمل کی گئی ہے۔ جس کا کل وزن 89000 ٹن بنتا ہے۔