مغرب اور امریکہ سنکیانگ کی ترقی سے کیوں خوف زدہ ہیں، آسٹریلوی رپورٹ

0

حال ہی میں ، آسٹریلوی جریدے “آسٹریلیائی الرٹ سروس” نے “سنکیانگ: یوریشیا کے دل میں چین کی مغربی سرحد” کے نام سے ایک خصوصی رپورٹ شائع کی۔ اس رپورٹ میں اس موضوع پر بات کی گئی ہے کہ سنکیانگ مغرب کی آنکھوں میں کیوں کھٹکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ سنکیانگ کا اسٹریٹجک محل وقوع ہے۔ سنکیانگ  وسطی ایشیا سے متصل یوریشیا کے مرکزی  علاقوں میں واقع ہے۔ ماضی میں یہ  قدیم شاہراہ ریشم کی  اہم گزرگاہ تھا۔ آج یہ  دوسرے  یوریشیا  زمینی پل سے گزرنے والا  واحد  راستہ  ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ  دی  بیلٹ اینڈ  روڈ  ” کی مرکزی گزر گاہ بھی ہے ۔  2003 میں ، امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے عہدیدار  گراہم فلر نے مشورہ دیا تھا کہ جب مستقبل میں امریکہ  چین کا مقابلہ کرے  تو “سنکیانگ کارڈ” کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ ” انہوں نے دل کھول کر یہ اعتراف بھی کیا: “کچھ ویغوروں کے چین سے باہر انتہا پسند تنظیموں سے روابط ہیں اور یہ بہت بنیاد پرست بن چکے ہیں۔” لارنس ، جو امریکی فوج کے سابق کرنل ہیں ، نے اپنی تقریر میں برملا کہا کہ “ہمیں چین کو درہم برہم کرنے کے لئے  ویغوروں کا استعمال کرنا چاہئے”۔”آسٹریلیائی الرٹ سروس” کی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے: “غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں انسانی حقوق کے امور کو چین سے نمٹنے کے لئے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہیں۔ مغربی طاقتوں کو  سنکیانگ سے کوئی دلچسپی نہیں، وہ منافرت کی آگ بھڑکا کر اپنے درپردہ مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔”

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here