پہلی سہ ماہی میں چین میں غیرملکی سرمایہ کاری میں انتالیس اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ

0

چین کی وزارت تجارت کے پندرہ اپریل کو جاری کردہ اعدادوشمار  کے مطابق رواں سال پہلی سہ ماہی میں چین میں حقیقی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت  302.47  بیلین یوان بنی  جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں انتالیس اعشاریہ نو فیصد زیادہ ہے۔ملک میں غیرملکی سرمایے سے قائم نئے کاروباری اداروں کی تعداد   10263 رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے سینتالیس اعشاریہ آٹھ فیصد  زیا دہ ہے ۔دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک،آسیان اور یورپی یونین کی  جانب سے سرمایہ کاری میں  بالترتیب   58.2% ، 60%  اور  7.5% کا اضافہ ہوا۔وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فنگ نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں چین امریکہ تجارت تیزی سے بڑھی جس میں چین کی امریکہ کوبرآمدات میں62.7%جبکہ امریکہ سے چین میں درآمدات میں 57.9% اضافہ ہوا۔ترجمان نے کہا کہ فریقین کو باہمی احترام  اور مساوات کی بنیاد پر اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا  چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here