” دوہزار اکیس :چین کی جوہری توانائی کی ترقی کی رپورٹ ” کا بلیو پیپر جاری

0

چین کی جوہری توانائی صنعت کی ایسوسی ایشن نے چودہ تاریخ کو”  ،دوہزار اکیس : چین کی جوہری توانائی کی ترقی کی رپورٹ ” کا بلیو پیپر جاری کیا ۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر دو ہزار بیس کے آخر تک ملک میں  سترہ ایٹمی بجلی گھرزیر تعمیر ہیں،زیر تعمیر ایٹمی بجلی گھروں کی نصف کردہ گنجائش  کے لحاظ سے  چین کئی سالوں سے دنیا میں  پہلے نمبر پر  ہے۔تیرہویں “پانچ سالہ” منصوبے کے دوران، چین میں ایٹمی بجلی گھروں کے سازوسامان کی مقامی تیاری اور خود مختاری کی صلاحیتوں میں بہتری برقرار ہے۔چین نے آزادانہ دانشورانہ املاک کے حقوق کے ساتھ نیوکلیئر پاور کے کلیدی سازوسامان تیار کرنے والی ٹیکنالوجیز  حاصل کرلی ہے۔ بلیو پیپر میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق،  2020 میں ، چین کی جوہری بجلی کی پیداوار 366.243 بلین کلو واٹ گھنٹے تھی۔ ا س طرح چین جوہری بجلی کی پیداوار کے لحاظ سےدنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
2020 میں ، چین کی ایٹمی بجلی کی پیداوار 104،741،900 ٹن معیاری کوئلے کو جلانے کو  کم کرنے کے مترادف ہے۔ گزشتہ دس سالوں سے چین میں ایٹمی بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جس نے بجلی کی فراہمی اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here