چین پاک دوستی پر سابق چینی سفارتکار کی کتاب” گارلینڈز آف لو” کی پاکستانی سفارتخانے میں رونمائی

0

۱۲اپریل کوچین کے سینئیر ڈپلومیٹ اور پاکستان میں چین کے سابق سفیر لو شو لین کی چین پاکستان دوستی پر تحریر کی گئی کتاب گارلینڈز آف لو کی تقریب رونمائی بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقد ہوئی۔ سفیر لوشو لن نے یہ کتاب چین  پاک سفارتی تعلقات  کی سترویں سالگرہ  کی  مناسبت سے تحریر کی ہے  جو اس سال منائی جارہی ہے۔ کتاب دونوں ممالک کی سات دہائیوں پر مشتمل دوستی کی  تاریخی تصاویر اور کہانیوں پر مشتمل ہے جس کا مقصد چین پاک دوستی  کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا، باہمی تعلقات  کے اہم سنگ میل کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل کو دونوں ممالک کی دوستی سے روشناس کرانا ہے۔تقریب سے  اپنے خطاب میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین پاکستان دوستی کو گہراکرنے کیلئے لو شو لن کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ لوشولن جیسی شخصیات کی خدمات کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوشولن نوجوان نسل کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سابق سفیر لوشولن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گارلینڈزآف لو پاک چین دوستی  کی مدح کی ایک نظم ہے۔ انہوں نے کہا چینی سفارتکاروں کے دل میں پاکستان کا مقام بہت اونچا ہے۔    

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here