ایک خبر کےمطابق جاپانی حکومت تیرہ اپریل کو سمندر میں فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے فا ضل پانی کے اخراج کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کرے گی۔اس پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے بارہ تاریخ کو زور دیا کہ بین الاقوامی عوامی مفاد اور چینی عوام کی صحت کے تحفظ کی خاطر چین نے سفارتی ذریعے سے جاپان کو اپنے شدیدتحفظات سے آگا ہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتےہوئے جوہری پلانٹ کے فاضل پانی سے نمٹے۔چاؤ لی جیان نے نشاندہی کی کہ فوکوشیما ایٹمی حادثہ دنیا کے سنگین ترین ایٹمی حادثات میں سے ایک ہے جس نے سمندری ماحول،تحفظ خوراک اور انسانی صحت پر دور رس اثرات مرتب کیے ہیں ۔یہ واقعہ بین الاقوامی عوامی مفادات اور پڑوسی ممالک کے مفادات سے گہرا تعلق رکھتا ہے اور اس سے بڑی احتیاط سے نمٹنے کی ضرورت ہے تاکہ سمندری ماحول،خوراک اور انسانی صحت کو مزید نقصان سے محفوظ کیا جائے۔