چین میں کل 164 ملین سے زائد ویکسینز کی خوراکیں لگوائی گئی ہیں

0

گیارہ اپریل کو چین کی ریاستی کونسل کے وبا کی مشترکہ روک تھام اور کنٹرول کے میکانزم نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔اجلاس میں  نیشنل ہیلتھ کمیشن کے تحت امراض کے کنٹرول کے ڈپٹی ڈائریکٹر وو لیانگ یو نے کہا کہ حالیہ ویکسینیشن میں بنیادی طور پر دو اہم پہلو وں کو مدنظر رکھا گیاہے: پہلا ،ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بندرگاہی شہر ، سرحدی علاقے، درمیانے اور بڑے درجے کے شہر اور وہ علاقے جہاں ماضی میں وبا رونما ہوئی تھی،ان  علاقوں میں ویکسینیشن کو فروغ دینے پر زیادہ توجہ دی جائے۔ دوسرا،  کولڈ چین ، طب اور صحت  ، سرکاری ایجنسیوں ، اعلی تعلیمی اداروں ، بڑی سپر مارکیٹوں  اور نقل و حمل ، لاجسٹکس اور فلاح و بہبود سے متعلقہ عملے میں ویکسینیشن پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔دس اپریل تک چین میں کووڈ-۱۹  ویکسینز کی کل164.471 ملین خوراکیں لگوائی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here