دس اپریل کو چین کے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان لونگ شیاؤ ہوا نے چین بھارت گیارہویں فوجی کمانڈر سطح کی بات چیت کے بارے میں بتایا کہ نو اپریل کو دونوں افواج نے مو لڈو /چوشل کے مقام پر گیارہویں فوجی کمانڈرز درجے کی بات چیت کا انعقاد کیا۔فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے علاہ فوجی و سفارتی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔امید ہے کہ بھارت چین بھارت سرحد پر ہونے والی مثبت پیش رفت کو قدر کی نگاہ سے دیکھے گا اور دونوں افواج کے درمیان طے شدہ معاہدے و سمجھوتے اور اتفاق رائے پر عمل درآمد کرتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر سرحدی علاقے میں امن و امان کا مشترکہ تحفظ کرے گا۔