چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے اردن کے قیام کی سویں سالگرہ پر اردن کےبادشاہ کے نام تہنیتی پیغام

0

گیارہ اپریل کو  چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے  اردن کے قیام کی سویں سالگرہ پر اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم  کو تہنیتی  پیغام پھیجا۔ پیغام میں  اردن کی  ترقی ، خوشحالی   اور اس کے عوام کی خوشی اور صحت کیلئے  نیک خواہش  کا اظہار کیا گیا۔  شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور اردن کے تعلقات مسلسل  فرو غ پارہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد مضبوط ہو گیا ہے، تمام شعبوں میں ٹھوس تعاون    جاری ہے ۔کووڈ۔ ۱۹  کی وبا کے بعد چین اور اردن نے ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ چین  اردن کی  انسداد وبا کے لئے بھر پور حمایت کرے گا ۔ یقین ہے کہ  بادشاہ کی قیادت میں  اردن کے عوام وبا  کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے۔ چین اردن کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ میں  بادشاہ عبداللہ دوم  کے ساتھ مل کر چین اردن اسٹریٹجک شراکت داری کی جامع ترقی کو آگے  بڑھانے اور دونوں ممالک اور عوام  کے فائد ے کا خواہاں ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here