سی جی ٹی این کا برطانوی ریگولیٹری حکام کے منصفانہ اور مثبت بیان کا خیر مقدم

0

سی جی ٹی این کے ترجمان نے دس تاریخ کو بیجنگ میں کہا  کہ برطانیہ کے میڈیا کے نو تاریخ  کی ایک خبر کے مطابق برطانوی ریگولیٹری ایجنسی  Ofcom کے حکام نے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا ہے کہ سی جی ٹی این چینل کی خدمات اب فرانس کے دائرہ کار میں ہیں . اس کا مطلب ہے کہ سی جی ٹی این فرانس اور ان  دیگر ممالک میں اپنی  نشریات کرسکتا ہے جنہوں نے  “یورپی کراس سرحد ٹی وی کنونشن” پر دستخط کیے ہیں. ان میں برطانیہ بھی شامل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ  سی جی ٹی این اس سلسلے میں متعلقہ ادارے سے متعلقہ امور کی تصدیق کرےگا اور متعلقہ صورتحال کےپیش نظر، بر طانیہ میں سی جی ٹی این کی دوبارہ نشریات کا آغاز کا فیصلہ  کرے گا ۔ ترجمان نے کہا کہ  ہم برطانوی ریگولیٹری ایجنسی کے رویے کو سراہتے ہیں اور خیر مقدم کرتے ہیں۔سی جی ٹی این کے ترجمان نے اعادہ کیا کہ ایک بین الاقوامی میڈیا ادارے کی چیثیت سے سی جی ٹی این  برطانیہ میں خبروں کی فراہمی کے سلسلے میں برطانوی سامعین  کی ضروریات  کو پورا کرتا رہے گا اور بر طانیہ اور خطے کے قوانین اور قواعد و ضوابط  پر کاربند رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here