چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن ،اقوام متحدہ کے ترقیاتی منصوبے اور قومی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی جدت کاری و ترقی کیلئے مرکز کا قیام نو اپریل کو بیجنگ میں عمل میں آیا۔ قومی ترقیاتی بینک کے نائب سربراہ چانگ ہوئی نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی جدت کاری و ترقی کے مرکز کا قیام ،بی آر آئی عالمی تعاون سمٹ فورم کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے کا ایک اہم حصہ ہے جس کا مقصد بی آر آئی سے متعلق مشاورت کی خدمات فراہم کرنا،جدت کاری سے متعلق تحقیق کرنا،شراکتدارانہ تعلقات اور متعلقہ امور کو فروغ دینا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مرکز قومی اقتصادی و سماجی ترقی،تجارتی سہولیات ،سرمایہ کاری کے اصول و ضوابط،قرضہ جات ،سرمایہ کاری کے خطرات ،سرسبز مالیات اور قابل تجدید ترقی وڈیجٹل معیشت اور جدت کاری کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے تحقیق کرے گا اور سفارشات مرتب کرے گا۔اس کے علاوہ متعلقہ تربیت اور مشاورت بھی فراہم کرے گا۔