عالمی ادارہ صحت جلد ہنگامی استعمال کیلئے منظوری کیلئےچین کی دوویکسینوں کا جائزہ لے گا

0

اقوام متحدہ کے ایک اہکار نے جمعہ کو بتایا کہ چین کی تیارکردہ ویکسینیں سائنوویک اور سائنو فارم اقوام متحدہ کے ہنگامی استعمال کے تجزیے کے آخری مرحلے میں ہیں اور ان کی حتمی منظوری اپریل کے آخر اور مئی کے شروع میں متوقع ہے۔
اہلکار  گا سپر نے بتایا کہ ہم نے ویکسین کے تجزیے کیلئے تکنیکی مشاورتی گروپ کو چھبیس اپریل کی دعوت دی ہے اور توقع ہے کہ دوویکسینوں میں کم ازکم ایک کا حتمی جائزہ لے لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بالفرض دونوں میں کسی ایک ویکسین  کا حتمی جائزہ چھبیس اپریل کو نہیں لیا جاتا تو ایک اور گروپ اگلا تجزیہ تین مئی سے روع ہونے والے ہفتے میں کرے گا۔
گا سپر نے کہا کہ اہم امید کرتے ہیں کہ ان دوہفتون کے دوران دونوں ویکسینوں کی حتمی منظوری دے دی جائے گی۔ اقوام متحدہ کے ہنگامی استعما ل  کا اندراج  غیر لائسنس یا فتہ ویکسین کے کویکس کے تحت استعمال کیلئے ضروری ہے۔ کوویکس کا مقصد غریب اور کم آمدنی والے طبقات کو ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا ناہے۔
سائنو فارم اور سائنو ویک دونوں ویکسین چین اور چین کے باہر کئی ممالک میں استعمال کی جارہی ہیں۔    

SHARE

LEAVE A REPLY