چین حقوق اور ذمہ داریوں کے توازن کے اصول کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم میں اپنی صلاحیت سے مطابقت رکھنے والی خدمات سرانجام دے گا۔ چینی وزارت تجارت

0

چینی وزات تجارت کے ترجمان گاؤ فنگ نے آٹھ تاریخ کو  عالمی تجارتی تنظیم میں چین کی  ترقی پذیز ملک کی  حیثیت کے بارے میں   کہا  کہ  چین ایک ذمہ دار ترقی پزیر ملک کے  طور پر   حقوق اور ذمہ داریوں کے توازن کے اصول کے مطابق  عالمی تجارتی تنظیم میں  اپنی صلاحیت سے مطابقت رکھنے والی  خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔ گاؤ فنگ نے زور دیا کہ  عالمی تجارتی تنظیم  کا رکن  بننے کے بعد  سے چین اپنے وعدوں  کو پورا  کرتے ہوئے کثیرالجہتی تجارت کے نظام کا تحفظ کررہا ہے، چین یکطرفہ پن اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے۔ کیسی ہی تبدیلی کیوں نہ آئے، چین ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ کھڑا رہے گا، ان کے مفادات کا تحفظ کرے گا اور اپنی صلاحیت سے مطابقت رکھنے والی  خدمات سرانجام دے گا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here