روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہےکہ روس اور چین نے کوئی “ویکسین وار” شروع نہیں کی ہے اور نہ ہی انہوں نے جیو پولیٹیکل ہتھیار کے طور پر ویکسین کا استعمال کیا ہے۔لاوروف نے قازقستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مغربی ممالک کا یہ بیانیہ کہ روس اور چین مخلوط جنگ شروع کرنے کے لئے ویکسین کا استعمال کر رہے ہیں اور ویکسین کو بطور جغرافیائی سیاسی آلہ استعمال کیا جا رہا ہے ، انتہائی افسوسناک ہے۔ وہ ویکسی نیشن کے ایسے امور کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو اس وقت خودمغرب میں رائج ہیں۔