حال ہی میں ، سنکیانگ کے محکمہ تشہیر کے ڈائریکٹر شو گوئی شان نے چائنا میڈیا گروپ سے بات چیت میں کہا کہ سنکیانگ نے غیر ملکی صحافیوں کی جانب سے انٹرویوز لینے کا ہمیشہ خیرمقدم کیا ہے۔ہم نے بی بی سی کے نامہ نگاروں کی میزبانی کی تھی ، لیکن آخر میں جو دستاویزی فلم نشر کی گئی ، وہ حقائق کے برعکس ہے۔
جناب شو نے کہا کہ بی بی سی کی ٹیم کی آمد کے موقع پر اُن کی توقعات کی روشنی میں ہم نے انتظامات کیے جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ ، ہم نے بی بی سی کے انٹرویوز میں مداخلت نہیں کی ہے۔
بی بی سی کے پروگرام میں تربیتی مرکز میں معمول کی تدریسی زندگی کی تصاویر دکھائی گئیں ، لیکن اس کے ساتھ کی گئی ڈبنگ یکسر متضاد ہے ۔ میرے خیال میں یہ سامعین کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف ہے ، کیوں کہ سنکیانگ کی اصل صورتحال بنیادی طور پر مختلف ہے۔ایک بڑے معروف عالمی میڈیا کی حیثیت سے ، اس طرح کی نشریات کے بعد لا محالہ سنکیانگ کے بارے میں جعلی معلومات پھیلائی جائیں گی ، جس سے بین الاقوامی رائے عامہ کو بھی گمراہ کیا جائے گا۔