چھ اپریل کو ، چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی ایک میڈیا بریفنگ میں مقامی عوامی عدالت نے پہلی مرتبہ سرکاری عہدوں پر فائز علیحدگی پسندوں کی مجرمانہ سرگرمیوں کی تفصیلات کا انکشاف کیا .
شیرزاد باودون اعلیٰ سرکاری عہدیدار کی آڑ میں ایک طویل عرصے تک علیحدگی پسندی کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں شریک رہے ہیں۔سنکیانگ کو تقسیم کرنے کے مقصد کی خاطر انہوں نے ہوتن کے علاقے میں دہشت گردی، انتہا پسندی اورعلیحدگی پسندی سمیت “تین قوتوں” کی امداد و حمایت کی ہے۔
2015 میں ، شیرزاد باودون سے اُن کے کردار کی بناء پر علیحدگی پسند تنظیم “مشرقی ترکستان اسلامی تحریک ” نے وعدہ کیا کہ خود مختاری کے حصول کے بعد انہیں سنکیانگ کی نام نہاد “آزاد مملکت
” کا رہنماء قرار دیا جائےگا۔ ستار ساود، سنکیانگ کے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر اور سنکیانگ
کے بنیادی تعلیمی نصابی اصلاحاتی گروپ کے رہنما تھے۔ 2002کے آغاز میں ، مذکورہ منصب پر فائز رہتے ہوئے انہوں نے پرائمری اور مڈل اسکولوں کے لئے اقلیتی زبانوں میں نصابی کتب کی تالیف اور اشاعت کی صدارت کی، انہوں نے خاص طور پر متعدد علیحدگی پسند افراد کو منتخب کیا اور اقلیتی زبانوں کی نصابی کتب میں علیحدگی پسندی ، تشدد اور انتہا پسند تصورات شامل کروائے ۔
مذکورہ دونوں سابق سرکاری عہدیداروں کو قانون کے مطابق سزا سنائی گئی ہے۔