چھ تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے میڈیا بریفنگ کے دوران امریکہ میں ایشیائی نژاد امریکی باشندوں کے خلاف پرتشدد واقعات کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ امریکہ میں ایک طویل عرصے سے ایشیائی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے اور بے شمار سانحات رونما ہوئے ہیں۔بالخصوص وبائی صورتحال میں امریکہ کی سابق انتظامیہ کے مختلف سیاستدانوں نے علانیہ زینوفوبک تبصرے کیے ، غلط معلومات پھیلائیں اور نسلی امتیاز پر مبنی تبصرے کیے۔ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے اور ایشیائی باشندوں کے خلاف نسلی امتیاز اور نفرت انگیز جرائم کو بڑھاوا دینے کا براہ راست سبب ہے۔
چاؤ لی جیان نے کہا کہ امریکہ میں نسل پرستی کا ایک جامع ، منظم اور مستقل وجود ہے۔ امید ہے کہ امریکہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنے وعدے پورے کرے گا ، ایشیائی امریکیوں سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک اور نفرت انگیز تشدد کی سختی سے حوصلہ شکنی کرے گا اور اقلیتوں کے حقوق کا مؤثر تحفظ کیا جائے گا۔