چین امریکہ تعلقات کے حوالے سے معروف امریکی صحافی اور کالم نگار تھامس فریڈمین کا مضمون

0

حال ہی میں امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز میں معروف امریکی صحافی اور کالم نگارتھامس فریڈمین کا مضمون شائع ہوا۔ مضمون میں انہوں نے ایسے اسباب کا تعین کیا ہےجن کی بناء پر امریکہ چین کی نظر میں اپنا احترام کھو رہا ہے۔ اس مضمون سے ایک بڑی بحث نے جنم لیا ہے۔
فریڈمین نے اپنے مضمون میں نشاندہی کی کہ چینی رہنما حقیقی کامیابی کے اشاریوں پرتوجہ دیتے ہیں ، چینی حکومت روزگار ، رہائش اور ماحولیات جیسے ٹھوس امور پرتوجہ مرکوز  کیے ہوئے ہے۔ اس کے برعکس ، امریکی سیاست ’’اقتدار کی رسہ کشی  ،تفریح ​​، یا محض ایک غیر معقول گروہی جنگ بن چکی ہے۔لہذا یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کہ چینی رہنما امریکہ کو ایک زوال پذیر سلطنت کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔
 اس مضمون کے حوالے سے  نیویارک ٹائمز  کی ویب سائٹ پر ہزاروں امریکی شہریوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ایک امریکی شہری کا کہنا ہے کہ “کیوں ایک ملک انتشار آمیز امریکہ کا احترام کرے گا؟امریکہ میں  فائرنگ سے بے شمار لوگوں کی ہلاکت  ،آئینی انتخابات کو روکنے کے لئے   کانگریس پر حملے  ، ایک منقسم حکومت ،اور بڑی سیاسی جماعتیں جو  اس سائنسی حقیقت پر یقین نہیں رکھتی ہیں کہ ماسک پہنےسےوبا پر قابو پایا جا سکتا ہے   “
ایک اور تبصرے میں کہا گیا ہے کہ “دوسرے ممالک  کیوں ہمارا احترام نہیں کرتے ہیں؟ ہم دوسرے ممالک کا احترام نہیں کرتے ہیں۔ ہم تقریباً تمام ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرتے ہیں کہ  کس کا انتخاب کرنا ہے، کس کو راستے سے ہٹانا ہے ، کس کے ساتھ دوستی کرنی ہے ، وغیرہ۔تاہم  چین امریکہ کا حکم نہیں مانتا ہے۔ چین  کسی کی بھی غنڈہ گردی قبول  نہیں کرتا ہے۔  امریکی سلطنت کا خاتمہ ہو رہا ہے  “

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here