شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلیٰ اہلکاروں کا دورہ سنکیانگ

0

 شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور اکیس ممالک کے  اعلیٰ سفارتی اہلکاروں سمیت تیس سے زائد افراد نے تیس مارچ تا دو اپریل تک سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقہ کا دورہ کیا۔ وفد نے ارمچی ، کاشغر، اکسو سمیت دیگر علاقوں کے دورے کیے اور وہاں معاشی ترقی ، معیار زندگی کی بہتری، ماحولیاتی ترقی اور مذہبی آزادی  کے تحفظ سمیت دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے حقائق کا مشاہدہ کیا۔ 
وفد میں شامل چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ یہاں دورے کے بعد مجھے سنکیانگ کی تاریخ کے بارے میں کافی معلومات حاصل ہوئی ہیں ۔ بالخصوص میں نے انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے  لیے چینی حکومت کے اقدامات کو گہرائی سے جانا ہے ۔ پاکستان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑارہے گا اور انسانیت کے مشترکہ دشمن کو شکست دے گا۔ 
  ایرانی سفیر محمد کیشور زادہ نے کہا کہ یہاں ہم نے دیکھا ہے کہ مقامی افراد مساجد میں جا کر نماز  ادا کرتے ہیں ۔ سنکیانگ کے بارے میں مغربی میڈیا کی رپورٹ بے بنیاد ہے  ۔  سنکیانگ کا اپنی آںکھوں سے مشاہدہ بہت ضروری ہے ۔ میرے خیال میں سنکیانگ اور چین کے دوسرے علاقوں میں زیادہ فرق نہیں ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here