سنکیانگ کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے میں جعلی امریکی تھنک ٹینک پیش پیش

0

سنکیانگ کے حوالے سے جھوٹ کے پیچھے کارفرما قوت کیا ہے ؟ حالیہ دنوں عالمی میڈیا پر چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔مثلاٰ سنکیانگ میں نسل کشی اور جبری مشقت سمیت دیگر امور کے حوالےسے بے بنیاد باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ ایسی افواہوں کے پیچھے  امریکہ کا نیو لائن انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجی اینڈ پالیسی کارفرما ہے ۔ یہ ادارہ سابق امریکی سیاستدانوں اور
سرکاری عہدہ داروں پر مشتمل ہے۔ رواں سال مارچ میں اس ادارے کی جانب سےسنکیانگ سے متعلق ایک نام نہاد آزاد رپورٹ جاری کی گئی ۔ زی شعور افراد باآسانی جان سکتے ہیں کہ اس رپورٹ کے پیچھے تھنک ٹینک کا مقصد چین کو نقصان پہنچانا اور پابندیاں عائد کرنا ہے ۔ اس ادارے کو کسی بھی اعتبار سے ایک تحقیقی مرکز قرارنہیں دیا جا سکتا ہے بلکہ جس یونیورسٹی کے تحت یہ ادارہ فعال ہے ،اُس یونیورسٹی کی
ساکھ سے متعلق بھی شکوک پائے جاتے ہی۔یہ امر باعث تشویش ہے کہ کچھ مغربی میڈیا اور سیاستدان ایسی بے بنیاد رپورٹ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس سے اُن کے درپردہ مقاصد ظاہر ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY